Monday, November 23, 2015

life after classico

ریال میڈرڈ کی عبرت ناک شکست کے بعد سب زیادہ مورد الزام رفا بینیتز کو ٹھہرایا جا رہا تھا اور بہت سے حلقوں میں یہ بات کہی جا رہی تھی کہ رفا بنیتز کو فوری فارغ کر دیا جائے گا۔ لیکن مجھے اس بات میں شک تھا کہ فلورنتینو پیریز نے اپنے پہلے دور میں جب منیجر مقرر بعد میں ہوتا تھا اور برخواست پہلے ہوتا سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے کہ پلگرینی ہو ، مورینہو یا انچلوٹی کسی کو بیچ سیزن میں فارغ نہیں کیا گیا۔


ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر رفا کو فارغ کر بھی دیا جائے تو کون کوچ بنے گا۔ عام طور اسسٹنٹ کوچ کوئی ایسا شخص ہوتا ہے جو کوچ کی عدم موجودگی میں کوچ کا فریضہ سرانجام دے سکے لیکن زیڈان کی آمد کے بعد سے کوئی کل وقتی اسسٹنٹ کوچ نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے رفا کو فوری برطرف کرنا ممکن نہیں جب تک کہ کوئی اس کی جگہ پوری کرنے کو میسر نہ ہو۔
ادھر مارکیٹ میں بھی کوئی کوچ فوری طور پر میسر نہیں اور بڑے نام عام طور پر سیزن کے شروع میں کوچنگ کا عہدہ لینا پسند کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسند کے کھلاڑی لا سکیں اور پری سیزن میں ٹیم کمبی نیشن بنا سکیں۔
اس لیے فی الوقت رفا کا جانا ناممکن لگتا ہے تاقتیکہ ریال میڈرڈ  کرسمس سے پہلے دو تین میچ اور ہار جائے جو کہ رفا کی موجودہ فارم دیکھتے ہوئے کوئی ایسا ناممکن بھی نہیں حالانکہ کرسمس تک ریال میڈرڈ کو کوئی ایسا مشکل معرکہ بھی درپیش نہیں۔
بہرحال ریال میڈرڈ کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک مشکل سال ہے اور ریال میڈرڈ نے گوارڈیلا کی تاریخی بارسلونا کا مرینہو کی وجہ سے جو بھوت اپنے ذہن سے اتار پھینکا تھا لوئس اینریکے کی اوسط درجے بارسلونا نے پھر سے میڈرڈ کے حواس پر سوار کرا دی ہے۔

No comments:

Post a Comment