Sunday, December 13, 2015

Villarreal 1 - 0 Real Madrid

پچھلی بار کے برعکس ویلکم بیک رفا بنیتیز کی ریال میڈرڈ

حالانکہ میڈرڈ نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن گیند نیٹ میں ڈالنے میں ناکام رہے۔ دوسرے ہاف میں جس عمدگی سے کھیلے اس کی پہلی ہاف میں کمی محسوس ہوئی۔

Tuesday, December 8, 2015

Saturday, December 5, 2015

Real Madrid 4 - 1 FT Getafe CF

ریال میڈرڈ نے گتافے کے خلاف ایک آسان میچ آسانی سے جیت کر تین پوائینٹس حاصل کر لیے ہیں۔ میچ کے شروع میں میڈرڈ پر پریشر تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے وہ اچھی پرارمنس دکھاتا تاکہ پچھلی بار طنزیہ فقروں اور آوازوں کی گونچ 
مٹائی جا سکے،

Wednesday, December 2, 2015

Cadiz 1 - 3 Real Madrid

کوپا دلا رے یا اسپینی کپ کے پہلے میچ میں بظاہر اسکور بورڈ میڈرڈ کے حق میں دکھائی دیتا ہے جیسا کہ امید بھی تھی کہ کاڈز دوسرے درجے کی لیگ کی ٹیم ہے اور اس کے لیے آدھی میڈرڈ کی ٹیم بھی کافی تھی۔

منفی
1-سب سے پہلے تو چیری شیو کو کھلا کر میڈرڈ نے بڑی غلطی کی ہے اور اصول کے مطابق اس نے پچھلی بار تین زرد کارڈ لیے تھے جس کی وجہ سے وہ یہ میچ کھیلنے کے لیے معطل تھے لیکن کوچ اور بقیہ اسٹاف نجانے کدھر گھوڑے بیچ کر سو رہا تھا کہ انہوں نے اس کو کھلانی کی غلطی کی اور جب تماشائیوں نے نعرے لگائے کہ "چیری شیو پر پابندی ہے، بینیتز ٹوئیٹر دیکھو" تو ان کو ہوش آیا اور دوسرے ہاف میں بھی اس کو ہاف شروع ہونے کے چند اسکنڈ بعد باہر بلایا گیا۔ اس عمل سے گرچہ میڈرڈ نے چیری شیو کے زریعے گول حاصل کیا لیکن خطرہ ہے کہ میڈرڈ کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے اور لیگ تو ویسے ہی مشکل لگ رہی ہے اب لگتا ہے کہ میڈرڈ کپ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
2۔ بے شک تین گول بھی سکور کیے اور میچ پر حاوی بھی رہے لیکن مخالف باکس میں کسی بھی طرح کی مومنٹ ایک بار پھر میڈرڈ کے کھلاڑی پیدا نہیں کر سکے اور زیادہ تر حملے لمے پاسوں اور انفرادی صلاحیت کے بل بوتے پر ہوئے۔ 

مثبت
ناچو کی بطور فل بیک کارکردگی دن بہ دن بہتر ہورہی ہے اور نئے کھلاڑی مارکو یورنتے کے کھیل نے بھی متاثر کیا۔