Saturday, December 5, 2015

Real Madrid 4 - 1 FT Getafe CF

ریال میڈرڈ نے گتافے کے خلاف ایک آسان میچ آسانی سے جیت کر تین پوائینٹس حاصل کر لیے ہیں۔ میچ کے شروع میں میڈرڈ پر پریشر تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے وہ اچھی پرارمنس دکھاتا تاکہ پچھلی بار طنزیہ فقروں اور آوازوں کی گونچ 
مٹائی جا سکے،

میڈرڈ نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اِسکو کی غیر موجودگی میں مجبوراً ہامیز کو کھلانا پڑا جس نے رفا بنیتیز کو ایک بار غلط ثابت کیا اور عمدہ پرفارمنس دے کر تماشائیوں کو اپنا مزید ہمنوا بنا لیا۔ رفا بینیتز کے لیے اس میچ میں اچھا سبق تھا کہ کہ ہامیز کے بغیر اٹیکنگ لائن نہیں چل سکتی،۔


تاہم ایک بار پھر میڈرڈ اپنا کوئی اسٹائل یا حکمت عملی نہ دکھا پایا - مڈفیلڈ اور دفاع میں بہت خلا دکائی دیے اور عملاً میڈرڈ کی ٹیم کلاسیکو کی طرح ہی کیلی بس فرق یہ تھا کہ مخالف گتافے کی ہلکی ٹیم تھی جس نے میڈرڈ کو بہت وقت اور جگہ دی جبکہ بارسیلونا نے زیادہ سخت مقابلہ کیا تھا اور میڈرڈ کی غلطیاں ظاہر کی تھیں۔

رائیٹ بیک لوکاس واسکاس کو کھلانا کسی بھی اچھی ٹیم کے خلاف انتہائی مہنگا ثابت پڑ سکتا ہے ایسے ہی پارٹ ٹائم لیفٹ بیک دانیلو بھی کوئی عمدہ پرفارمنس دکھانے سے کوسوں دور ہیں۔

سیکنڈ ہاف میں موڈریچ کے جانے کے بعد مومنٹم برقرار رکھنا مشکل ہو گیا اور بعد ازاں میڈرڈ نے ایک گول بھی کھا لیا 
حالانکہ پے پے نے بہت عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے۔

خوش آئند بات بنزیما کی فارم میں واپسی دیکھنے کو ملی اور بی بی سی نے مخالف دفاعی کھلاڑیوں کو خوب زچ کیا۔
 بہرحال اگلا ہفتہ میڈرڈ کے لیے بہت اہم ہے کہ اس کو ویا ریال کا سامنا کرنا ہے جو لیگ میں خآصا اچھا کھیل رہی ہے اور  اگر ایسے ہی کھیلتے رہے تواگلے ہفتے رفا بینیتز کے لیے ایک اور مشکل ہفتہ منتظر ہو سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment