Sunday, November 29, 2015

Eibar 0 - 2 Real Madrid

ریال میڈرڈ نے ایک اور بے جان اور بے ربط کارکردگی دکھا کر انفرادی قابلیت کی بنا پر میچ اپنے نام کیا۔ میچ کی ریال میڈرڈ کے لحاظ سے اچھی بات گیرتھ بیل کی پرفارمنس رہی جو اپنے ردھم میں دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے پہلا گول بھی کیا۔

Wednesday, November 25, 2015

Shakhtar 3 - 4 Real Madrid

چیمئنز لیگ کے پانچویں میچ ریال میڈرڈ نے فتح حاصل کر تو لی ہے لیکن لگتا ہے ابھی تک وہ صدمے سے سنبھل نہیں پائے۔میڈرڈ کا دفاع شروع سے ہی کمزور لگ رہا تھا اور وارنے کے ان فٹ ہونے سے جو ہوا میں برتری تھی وہ بھی ختم ہو گئی اور اگر شیکھتر کے کھلاڑی تگڑے ہو تے تو شاید ایک اور اپ سیٹ شکست کا سامان تیار تھا۔
میڈرڈ نے رونالڈو، بیل اور موڈریچ کے عمدہ کھیل کی وجہ سے چار گول اسکور کیےلیکن پہلے ہاف میں تو سراسر انفرادی کاوشین نظر آئیں اور ٹیم گیم کا فقدان دکھائی دیا۔

Monday, November 23, 2015

life after classico

ریال میڈرڈ کی عبرت ناک شکست کے بعد سب زیادہ مورد الزام رفا بینیتز کو ٹھہرایا جا رہا تھا اور بہت سے حلقوں میں یہ بات کہی جا رہی تھی کہ رفا بنیتز کو فوری فارغ کر دیا جائے گا۔ لیکن مجھے اس بات میں شک تھا کہ فلورنتینو پیریز نے اپنے پہلے دور میں جب منیجر مقرر بعد میں ہوتا تھا اور برخواست پہلے ہوتا سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے کہ پلگرینی ہو ، مورینہو یا انچلوٹی کسی کو بیچ سیزن میں فارغ نہیں کیا گیا۔

Saturday, November 21, 2015

کلاسیکو 2015 میڈرڈ (صفر)- بارسلیونا (چار)


ریال میڈرڈ کی بارسلونا کے خلاف چار صفر سے شکست کم از کم میرے دیکھے میچوں میں سب سے بری تھی۔ یاد رہے کہ
میں 1999 سے ریال میڈرڈ کو دیکھ رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے آپ حالیہ سالوں میں چھ گول یا مرینیو کے پانچ گول والی شکست کو یاد کریں تو یاد رہے تب کی بارسلونا اپنی تاریخ کی بہترین ٹیم تھی اور اب کی بارسلونا فقط میسی کے دم پر کھیل رہی ہے اور حالیہ دنوں میں اس کو سویا اور سیلٹا ویگو کے ہاتھوں بھی شکست اٹھانا پڑی ہے اس کے برعکس میڈیڈ میں انچلوٹی کے سوا کچھ نہیں بدلا اور کاغذوں پر وہ اب بھی بارسلونا سے مضبوط ٹیم دکھتی ہے۔